پاکستان ترکی کو اپنی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، بی بی سی رپورٹ

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:38

پاکستان ترکی کو اپنی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی صلاحیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان ترکی کو اپنی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہفتہ کو پی بی سی کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میڈیکل،سرجیکل اور ویٹرنری سائنس میں استعمال ہونے والے آلات و سازو سامان کی تجارت کے ذریعے ترکی کو اپنی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھا سکتاہے۔

(جاری ہے)

پی بی سی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ایف ٹی اے کی فزیبیلیٹی کے دوسرے جائزہ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی برآمدی صلاحیت کی حامل مصنوعات پر ٹیرف میں کمی پر زور دینا چاہیئے۔اگر چہ پاکستان کے ٹاپ ٹن آئٹمز پر ٹیرف کم یعنی 9.6فیصد سے کم ہیں لیکن پاکستان اور ترکی پر عائد ٹیرف ، ایف ٹی اے کے پارٹرنرز مصراور اردن سے خاصے مختلف ہیں۔

ترکی ایف ٹی اے کے پارٹنرز مصر اور اردن کو پاکستان کی نسبت ٹیرف میں نمایاں کمی کی رعایت حاصل ہے جبکہ ترکی کی برآمدات پر ٹیرف چین ،سری لنکا اور ملیشیاء سمیت پاکستان کے ایف ٹی اے پارٹنرز کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق ترکی پاکستان کو 12.8ارب ڈالر کی برآمدات کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترکی کی برآمدات میں 32فیصد جبکہ پاکستانی برآمدات میں22فیصد اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :