ژوب ،مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:33

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) ژوب مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہو گئے بلدیہ پارک میں فائرنگ کوئی نقصان نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے رخپوڑ میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین افراد جبکہ ڈگری کالج کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو بچے زخمی ہو گئے بلدیہ پارک میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران فائرنگ بھی ہوئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :