بی این پی عوامی جھالاوان میں سب سے بڑی قوم پرست پارٹی ہے ، میر اسرار اللہ خان زہری

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بی این پی عوامی جھالاوان میں سب سے بڑی قوم پرست پارٹی ہے بن کرابھری ہے ۔ جو ق درجو ق قبائلی معتربین اور سیاسی رہنماؤں مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی کو جوائن کر رہے ہیں ۔

جو کہ ہمارے مثبت پالیسیوں کی بدولت ہیں بی این پی عوامی کی خدمت کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں روز اول سے غریب مظلوم عوام کے ساتھ ہیںمزید عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام طاقت کا سرچشمہ اور سب سے بڑا ہتھیار ہے گزشتہ خضدار کر خ ، وڈھ اور دیگر مختلف علاقوں سے قبائلی معتبرین وڈیرہ عبدالخالق محمد حسنی، میر محمد رفیق بنگلزئی، علی احمد محمد شہی ، حاجی شفیع محمد ودیگر لوگوں کی بڑی تعدادمیں بی این پی عوامی میں شمولیت پر مبارک باد یتے ہوئے کہاکہ ان کے آنے سے بی این پی عوامی جھالوان اور خصوصاً خضدار اور تحصیلوں میں بڑی قوت بن جائیگی ، ان خیالا ت کا اظہار سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ انہوںنے بیاین پی عوامی عوام کی حقوق کی جدوجہد میں جنگ لڑ رہے ہیں ایوان بالا میں بلوچستان کے مطلوم عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کی دفاع کر رہے ہیں ان کے ساتھ نا انصافیاں نہیں ہونے دی جائینگی ۔

(جاری ہے)

عوام کو 2018 میں بی این پی عوامی کا ساتھ دینا ہوگا ۔