سکھر،نشترروڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کا شہر کے رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) نشترروڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے صدر محمد عامر فاروقی ،نائب صدر محمد انیس شمسی ، جنرل سیکریٹری شیخ محمد اسلم ، جوائنٹ سیکریٹری اول محمد احسان ملک ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم حاجی مناف میمن ، خازن دوئم اشوک کمار ، سیکریٹری لیگل ایڈ ، محمد کامران شمسی ، سیکریٹری اطلاعات عزیر السلام و دیگر و دیگر عہدے داروں نے شہر کے رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے نساسک سمیت منتخب بلدیاتی نمائندگان کی نااہلی قرار دیتے ہوئے نساسک انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نساسک سکھر شہر کیلئے ایک ناسور زخم کے مانند ہے جس کا علاج ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپین دفتر میں تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا تاجروں میں شامل وفد نے تجارتی و کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی شکایتوں کے انبار لگا دیئے جس پر صدر محمد عامر فاروقی و دیگر عہدے داروں کا کہنا تھا کہ عوام کی چیخ و پکار پر بھی نساسک کے خلاف کاروائی نہ ہونا سکھر کے شہریوں خصوصاً تاجربرادری کیلئے لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے نساسک کے نااہل افسران ، سینٹری انسپکٹر وں اور سینیٹشن اسٹاف کی بدمستیوں نے شہر ا بیڑا غرق کر دیا ہے سکھر شہر کے کاروباری و تجارتی مراکز میں دو وقت تو درکنار ہفتوں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر موجود ہیں نالیوں اور گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں اور گٹر ابل رہے ہیں کچہرے سے اٹھنے والے تعفن سے بیماری پھیل رہی ہے مگر متعلقہ محکموں کو اس سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی جیبیں بھرنے اور بالا افسران کی خوشامد میں مزہ آرہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے محمد عامر فاروقی و دیگر عہدے داروں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر بلدیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران و حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے شہر سکھر کے رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران اور عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں۔

#