تھانہ سیکرٹریٹ میں جعل سازی کرکے گاڑی اپنے نام کروانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) تھانہ سیکرٹریٹ میں جعل سازی کرکے گاڑی اپنے نام کروانے والے ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تھانہ کو اختر منیر نامی شہری نے درخواست دی ہے کہ جاوید اختر نامی شہری نے جعلی کاغذات پر ان کی ذاتی گاڑی نمبر ایس ٹی ایس 1918 کو اپنے نام ٹرانسفر کروالی ہے جبکہ گاڑی کا اصل مالک میں خود ہوں اس پر پولیس نے ملزم جاوید اختر کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :