ون ویلنگ کے خلاف وفاقی پولیس متحرک

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:12

ون ویلنگ کے خلاف وفاقی پولیس متحرک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2016ء) ون ویلنگ کے خلاف وفاقی پولیس متحرک ہوگئی ۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک لڑکے کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اے ایس آئی محمد فیاض نے شعبان علی کو ون ویلنگ کرتے دیکھا تو پولیس آفیسر نے ان کا پیچھا شروع کردیا تاہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں کیخلاف پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :