بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے ،ڈاکٹر محمد فاروق

ہفتہ 12 نومبر 2016 20:07

بوریوالا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر سے بچائو سے متعلق عوامی شعور بیدارکرنے کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والہ سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کی قیادت ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی اسسٹنٹ کمشنر بورے والہ احمد سہیل کیفی ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کی ۔

واک میں کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد فاروق احمد ڈاکٹر محمد عمران بھٹی۔ڈاکٹر منیر احمد سندھو۔ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ۔ڈاکٹر سہیل عزیز ۔ڈاکٹر حفیظ میاں ۔ڈاکٹربلاول نزیر ۔صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی جنرل سیکرٹری صغیر احمد رامے نائب صدر چاچا محمد اسلم رائو نور محمد پرنسپل ڈے پی ایس پروفیسر صلاح الدین سول سوسائٹی کے ارکان رانا طاہر کریم ۔

(جاری ہے)

رانا محمد اجمل خان شیخ محمد ایوب کے علاوہ بورے والہ پریس کلب کے عہداداران و ارکان شاہد کبر طور ۔میاں طارق محمود ۔ندیم مشتاق رامے ۔اصغر علی جاوید نے بھی شرکت کی واک ٹی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہو کرلاہورملتان روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک میں ڈی پی ایس بورے والہ کی ٹیچرز اور پنجاب کالج بورے والہ کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی قبل ازیں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کارڈیک سنٹرکا معائنہ کیا اور ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کو فنکشنل کرنے پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو خراج تحسین پیش کیا شرکاء واک سے ڈی سی او علی اکبر بھٹی اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ پریشر خاموش قاتل ہے ۔

حکومت صحت تعلیم اور صفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ضلع وہاڑی میں بورے والہ اور میلسی کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کارڈیک سنٹر کا قیام انتہائی متحسن اقدام ہے ۔

متعلقہ عنوان :