دریا خان ‘تیزطوفانی ہوا اور بارانِ رحمت کانزول ‘سردی کی شدت میں تیزی آ گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:37

دریا خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) تیزطوفانی ہوا اور بارانِ رحمت کانزول سردی کی شدت میں تیزی آ گئی شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا کوئلہ،خشک لکڑی ،انڈوں کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریا خان کے نواحی علاقوں غلاماں ،چاندنی چوک اورذمے والا میں تیزہوا کے ساتھ بارش آنے سے سردی کی شدت میں تیزی پیدا ہو گئی جبکہ دریا خان،دلے والا،پنگرائیں کہاوڑکلاں میں تیز طوفانی ہوا چلنے سے موسم میں یک لخت تبدیلی رونما ہو گئی جس سے شہریوں نے گرم کپڑوں کو نکال لیا ،سردی کی لہر آتے ہی کوئلہ،خشک لکڑی،انڈوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔