حافظ آباد ‘قادرآباد میں چار ملزمان کی مبینہ طور پر 2 خواتین سے اغوائ کے بعد اجتماعی زیادتی

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا‘ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:37

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)حافظ آباد کے محلہ قادرآباد میں چار ملزمان کی مبینہ طور پر دو خواتین سے اغوائ کے بعد اجتماعی زیادتی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرقپور ضلع ننکانہ کی رہائشی دو خواتین شازیہ بی بی زوجہ انتظار حسین اور عظمی بی بی زوجہ شہباز نے سٹی تھانہ میں پولیس کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ عدالت میں پیشی کے بعد ایک رکشہ میں بیٹھ کر آرہی تھیں کے راستہ میں چار ملزمان عادل شہزاد، ثمر، احتشام اور ارسلان نے ان دونوں کو زبردستی اغوئ کیا جس کے بعد وہ محلہ قادرآباد میں واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں ملزمان نے ان سے اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کیا۔

جس پر پولیس تھانہ سٹی نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم عادل شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے۔