حافظ آباد‘ضلع بھر کے سرکاری کالجوں کے طلباء و طالبات ما بین کلام اقبال ترنم کے ساتھ پڑھنے کے مقابلے کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)کمشنر گوجرنوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے سرکاری کالجوں کے طلبائ و طالبات ما بین کلام اقبال ترنم کے ساتھ پڑھنے کے مقابلے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج حافظ آباد میں منعقد ہوئے۔ان مقابلوں کا اہتمام گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے کیا تھا۔پرنسپل کالج پروفیسر محمد ایوب طاہر خان طاہر،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرنوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم خان ،اے ڈی کالجز عاطف امداد تارڑ اور دیگر افسران ،کالج اساتذہ ،طلبا ئ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر ڈی گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر محمد حلیم اور پرنسپل محمد ایوب طاہر نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف کو کلام اقبال کے خوب صورت مقابلے منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا اصل مقصد طلبائ و طالبات کو اقبال کے پیغام اور افکار سے روشناس کروانا اور انکو فکر و عمل اور کردار کی اس بلندی کے حصول کے لیے تیار کرنا ہے جس کا خواب علامہ اقبال ? نے ہمیشہ دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبائ و طالبات پر زور دیا کہ وہ معمول کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ علم و ادب کے ساتھ بھی ناتہ جوڑ یں اور بالخصوص کلام اقبال ? سے رہنمائی لیتے ہوئے خود کو کامیاب انسان بنائیں۔اس موقع پر مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا ئ و طالبات نے خوب صورت انداز میں کلام اقبال ? پڑھا۔ججز کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج حافظ آباد کی طالبہ صباحت اشرف اول ،گورنمنٹ گرلز کالج پنڈی بھٹیاں کی طالبہ رمشہ سحر دوئم اور گورنمنٹ ڈگری کالج سکھیکی کی طالبہ فائزہ بشیر سوئم قرار پائیں جن میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی جانب سے نقد انعام اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔یہ تینوں طالبات کو گوجرانوالہ میں 15نومبر کو ڈویڑنل سطح کے مقابلوں میں حافظ آباد کی نمائیندگی کریں گی۔