ڈی ایس پی پر ویز احمد خان سرکل سول لا ئن کی لاری اڈا میں کھلی کچہری ‘کسی نے پو لیس کارکردگی کی تعریف کی اور کسی نے شکایت

شکایات کے ازالہ کے لیے موقع پر احکامات جاری ،عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

فیصل آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈی ایس پی پر ویز احمد خان سرکل سول لا ئن کی چوکی لاری اڈا میں کھلی کچہری ،کسی نے پو لیس کارکردگی کی تعریف کی اور کسی نے شکائت ،شکایات کے ازالہ کے لیے موقع پر احکامات جاری ،عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد کو بہت سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پر ویز احمد خان سرکل سول لائن نے پو لیس چوکی لاری اڈا میں عوام الناس کی دہلیز پر فوری انصاف مہیا کر نے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی لو گوں نے اپنی تحریری شکایات ڈی ایس پی کو جمع کر وائیں شکایات کے فوری ازالہ کے لیے ڈی ایس پی پر ویز احمد خان نے احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ ہم عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تعینات کئے گے ہیں اور ہم عوام کے ٹیکسوں سے جمع شد رقم سے تنخواہ وغیر ہ وصول کرتے ہیں اس لیے عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ کر نا ہمارا اخلا قی و قومی فریضہ ہے اس کے لیے عوام کے تعاون اورتجاویز کی بھی ضرورت ہے اس پرپاکستان روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کے صدر میاں شہباز احمد نے کہا کہ ہم چوکی انچارج اے ایس آئی طارق گجر کی کارکردگی پر مطمعین ہے کیوکہ ان کی موجودگی میں کافی حد تک نو سر بازی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے مگر اب بھی لاری اڈا میں نو سر بازوں کا گروپ متحرک ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں ان کے تدارک کی اشد ضرورت ہے اس لیے چوکی لاری اڈامیں تعینا ت تمام اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی میں بہتری لانی چاہیے اور مسافر وںکی عزت کا خیال رکھتے ہوئے جگہ جگہ مسافروں کی تلاشی کا سلسلہ بند کیا جائے جس پر ڈی ایس پی پرویز احمدخان نے اس تجویز پر عمل درآمد کرنے کے سخت احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ مسافروں کی عزت و وقار کی پاسداری اور ان کے مال و جان کا تحفظ کرنا ہماری ا?لین ترجیح اورذمہ داری ہے۔