محکمہ لائیو سٹاک کے 8 ویٹرنری ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک کے 8 ویٹرنری ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کے اجلاس میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی ترقی کا فیصلہ کیا گیا جس میں سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ جن ویٹرنری ڈاکٹروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈاکٹر ملک نواز، ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر غلام حسین، ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر اے ڈی کھوسہ، ڈاکٹر محمد یونس، ڈاکٹر شعیب شاہد اور ڈاکٹر اصرار حسین شامل ہیں، ان ویٹرنری ڈاکٹروں کو پرنسپل ویٹرنری آفیسرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔