وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا معروف گلوگار اے نیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اے نیئر گائیگی میں نمایاںمقام رکھتے تھے اور انہوں نے فن گلوکاری کو نئی شناخت دی‘وزیراعلیٰ

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف گلوگار اے نیئر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اے نیئر فن گائیگی میں نمایاںمقام رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی آواز کے ذریعے فن گلوکاری کو ایک نئی شناخت دی- انہوں نے کہا کہ اے نیئر کی فن گائیگی کے لیے خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :