سی پیک کے توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ،1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ اگلے برس کے اوائل میں بجلی پیداکریگا‘پنجاب میں 3600 میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں پر برق رفتار ی سے کام ہو رہا ہے، تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی‘ عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کرکے 112ارب روپے کے قومی وسائل کی بچت کی گئی ہے‘ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنیوالے عناصر کی منفی سیاست آج خود انتشار کی نذر ہو چکی ہے‘ شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی
خوشحالی وترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی، ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے مسترد کر دیا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت
ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32
(جاری ہے)
ساہیوال کول پاور منصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے اور یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر 3600 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں پر بھی برق رفتار ی سے کام جاری ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر گیس پاور پلانٹس لگارہی ہیں اور 3600 میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی تاریخ میں سب سے کم نرخوں پر یہ منصوبے حاصل کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں میں112ارب روپے کے قومی وسائل کی بچت کی گئی ہے۔ توانائی بحران میں کمی کے لئے یہ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے منصوبوں سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ 2018ئ تک بجلی کے متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہونے سے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی، صنعت و حرفت ترقی کرے گی اور لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور یہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ منفی سیاست کرنے والے شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں نہ کہ دھرنے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ان عناصر کی منفی سیاست آج خود انتشار کی نذر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.