مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ‘ صوبے بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیاجائے

جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری کا مطالبہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘عوام کی جان ..
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے کہاہے کہ صوبے بھرمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیاجائے مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اگر ڈاکٹر اپنے پیشے سے مخلص ہوں تو دکھی انسانیت کی خدمت ان سے بڑھ کرکوئی نہیں کر سکتاہمیں عوام کی صحت ،تعلیم اورتحفظ سمیت روزگارکی فراہمی عزیزہے جمعیت علمائے پاکستان جب بھی اقدارمیں آئی ہے عوامی مفادات مقدم رکھتے ہوئے انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیئے ہیں اورموجودہ دورمیں جمعیت علمائے پاکستان کے بانی امام شاہ احمدنورانی رحمتہ اللہ علیہ کے لخت جگر صاحبزادے وقائدمحمداویس نورانی مدظلہ العالی کی قیادت میں عوامی مسائل کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز غریبوں کے مسیحا ہوتے ہیں ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے برابر ہے مگرہمارے معاشرے میں پیسوں کے پجاری بھی موجودہیں جوفقط پیسوں کی لالچ میں آکرجعلی اورنقلی ادویات کاکاروبارکرکے زندگی وصحت دینے کی بجائے موت کی نیندسولانے کاکام کررہے ہیں جبکہ حکومت وقت نے صحت کی مد میںعوام کوسہولیات پہنچانے کی غرض سے چودہ کڑورسترہ لاکھ روپے مختص کیئے ہیں تاکہ معاشرہ صحت مندانہ سرگرمیاں کی جانب گامزن اور پاکستانی قوم صحت مندہوکر ملک وقوم کی بہترطریقے سے خدمت کرسکے مگرافسوس کہ غریب لوگوں کوسرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی اورلوگ مہنگے داموں بازاروں سے خدیدنے پرمجبورہیںانہوں نے مزید کہاکہ صوبے میں ڈاکٹروں کی جہاںکمی ہے وہاں پرڈاکٹروں کی کمی کوپورا کیاجائے تاکہ علاقے کے غریب عوام صحت کی سہولیات سے مستفیدہوسکیںجبکہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اورکسی بھی قسم کی کوئی بھی غفلت نہ برتیں کیونکہ انکی سستی یاغفلت ولاپرواہی کے سبب کسی کی بھی جان جاسکتی ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ صوبے بھرمیں سردی کی شروعات اورملیریاسے بچاؤ کے حوالے سے عوام میں آگاہی وشعوراجاگرکرنے اورملیریاسے بچاؤکیلئے صوبے بھرمیں مچھرماراسپرے کرایاجائے تاکہ عوام ملیریاسمیت دیگرمہلک امراض سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :