سبی میں پانی کی مصنوعی قلت کودورکرکے ریلیف فراہم کیاجائے ‘چھوٹے سے شہرسبی میں پانی کی مصنوعی قلت جان بوجھ کر پیداکی جارہی ہے ‘الہ آباد،غریب آباد ،ٹی این ٹی گلی ودیگرعلاقوںمیںکئی دنوں سے پانی گھریلوں صارفین کو نہیں مل رہا ہے

سنی پارٹی پاکستان سبی کے ضلعی صدرملک عبدالستارہاڑہ ،جنرل سیکرٹری غلام فریدقادری ودیگرکا مشترکہ بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) سنی پارٹی پاکستان سبی کے ضلعی صدرملک عبدالستارہاڑہ ،جنرل سیکرٹری غلام فریدقادری ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سبی میں پانی کی مصنوعی قلت کودورکرکے ریلیف فراہم کیاجائے چھوٹے سے شہرسبی میں پانی کی مصنوعی قلت جان بوجھ کر پیداکی جارہی ہے الہ آباد،غریب آباد ،ٹی این ٹی گلی ودیگرعلاقوںمیںکئی دنوں سے پانی گھریلوں صارفین کو نہیں مل رہا ہے ‘عوام ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرآچکی حکام بالا نوٹس فوری طورپرنوٹس لیکرالہ آباد،غریب آباد،ٹی این ٹی گلی ودیگرعلاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن بنائیں انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای نے سبی کی عوام کو پانی کی بوند بوند کیلئے ذلیل و خوار کر دیاہے عوام کو الہ آباد،غریب آباد ،ٹی این ٹی گلی ودیگرعلاقوںمیںکئی دنوں سے پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہواہے ایسا محسوس ہورہاہے کہ محکمہ پی ایچ ای سبی سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جبکہ عوام اپنا کاروبار چھوڑ کر پانی کیلئے دور دور تک دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں اوربڑی مشکل سے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیںدوسری جانب ہندؤمحلے میں پانی کی لائین جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں اورپانی کی ترسیل سارادن جاری ہے پائپ لائینوں کے ٹوٹنے کے سبب پانی گندی نالیوں میں ضائع ہورہاہے مگرپی ایچ ای سبی کوئی توجہ نہیں دے رہی جوکہ باعث افسوس ہے انہوں نے مزید کہاکہ ٹی این ٹی گلی میں پانی کی پائپ لائین بھی کافی عرصہ دراز سے خستہ حالت میںہے اس دوانچ پائپ لائین میں بھی مٹی بھرچکی ہے جس سے پانی کی ترسیل بھی نہیں ہوپارہی لہذاٹی این ٹی کالونی کی بیک گلی کاسروے کیاجائے اور ٹی این ٹی گلی میں پانچ انچ پائپ لائین بچھائی جائے تاکہ لاوارث گلی کے مکینوں کوپانی کی ترسیل ممکن ہوسکے انہوں نے سنی پارٹی پاکستان سبی کی جانب سے گورنربلوچستان، وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیرمحکمہ آبپاشی ،چیف سیکرٹری بلوچستان اوردیگرپی ایچ ای حکام بالا سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ سبی میں پانی کی مصنوعی قلت کوفوری طورپردورکیاجائے اورٹی این ٹی گلی میں پانی کی نئی پائپ لائین پانچ انچ کی بچھاکرعوام کوپانی کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے تاکہ غریب عوام کوبراہ راست فائدہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :