ژوب ‘مختلف واقعات وحادثات میں 5افراد زخمی ‘ ہسپتال منتقل

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں مختلف واقعات وحادثات میں 5افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے رخپوڑمیں دوگروپوں کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں تین افراد فتح خان ،عبدالمالک اور بلوچ خان زخمی ہوگئے ،جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تصادم میں چاقوئوں ،ڈنڈوں اورپتھروں کا استعمال کیاگیاہے۔دریں اثناء کالج موڑکے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے فائربریگیڈکے ڈرائیورکے دوبیٹے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور سول ہسپتال پہنچایاگیا۔

متعلقہ عنوان :