ْملازمین مفاپرست عناصر کو مستر دکرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں ‘مسائل کی دلدل میں سبی سمیت بلوچستان بھر کے مزدور بدحالی کاشکار ہیں ملک کے دیگر صوبوںکے برعکس بلوچستان بھر کے ملازمین مراعات سے یکسر محروم ہیں

لائیو اسٹاک ورکر یونین بلوچستان کے صوبائی صدر عبدال ظاہرخان رئیسانی کا تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) لائیو اسٹاک ورکر یونین بلوچستان کے صوبائی صدر عبدال ظاہرخان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملازمین مفاپرست عناصر کو مستر دکرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں مسائل کی دلدل میں سبی سمیت بلوچستان بھر کے مزدور بدحالی کاشکار ہیں ملک کے دیگر صوبوںکے برعکس بلوچستان بھر کے ملازمین مراعات سے یکسر محروم ہیں موجودہ استحصالی نظام کے باعث مزدوروں کے پاس بھوک اور مفلسی کے سوا کچھ نہیں ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائیواسٹاک ورکر یونین بلوچستان سبی زون کے منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے صدارت خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی ڈاکٹر شاہ محمد خجک ، قائد مزدور حاجی محمد خان زرکوں ، جوائنٹ سیکرٹری محمد انور کاکٹر ، صوبائی نائب صدر محمد صادق بگٹی عبدالکریم کے علاوہ بلوچستان لیبر فیڈریشن سبی، پی ایچ ای ایمپلائز یونین ، ایریگشن ایمپلائز یونین سبی ، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین، زراعت انجینئرنگ ایمپلائز یونین سبی ، اتحاد معذوران ، نوپ سبی کے علاوہ لائیواسٹاک ورکر یونین سبی کوئٹہ کے ضلعی عہدیداران و کارکناں بھی موجود تھے قبل ازین صوبائی صدر عبدال ظاہر خان رئیسانی نے لائیواسٹاک ورکریونین سبی زون کے صدر محمد صلاح سیلاچی ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف سیلاچی ، سینئر نائب صدر الہیٰ بخش، نائب صدر محمد سرور نودھانی ، نائب صدر اول محمد صدیق ہاڑہ ، نائب صدر دوئم عبدالجبار چانڈیہ ، نائنب صدر سوئم غلام نبی ، نائب صدر چہارم محمد صدیق خجک ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید اللہ ،جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ ، پریس سیکرٹری نصیر احمد بلوچ، فنانس سیکرٹری مبارک علی بھٹی ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری منظور احمد لعلوزئی ، آفس سیکرٹری وزیر خان سیکرٹری اطلاعات محمد علی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شاہد عزیز کے علاوہ ضلع کچھی کے صدر میر بیگ بنگلزئی ، جنرل سیکرٹری وزیر احمد مہر، نائب صدر راجن شاہ ، سینئر نائب صدر محمد بخش، ڈپٹی جنرلمحمد اسلم ، فنانس سیکرٹری سید انور شاہ ، آفس سیکرٹری بلال احمد ، پریس سیکرٹری خالق داد ، سیکرٹری اطلاعات محمد سلم ، پروپگنڈا سیکرٹری محراب خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا اس موقع پر منتخب عہدیداروں نے لائیواسٹاک ورکریونین سبی وکچھی کو مکمل فعال کرنے مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور متحد ومنظم ہوکر جدوجہد کرنے کا عہد کیا حلف بردار ی کی پروقار تقریب سے صوبائی صدر لائیواسٹاک ورکر یونین بلوچستان عبدال ظاہر خان رئیسانی ، قائد مزدور حاجی محمد خان زرکوں ، جوائنٹ سیکرٹری محمد انور کاکٹر ، صوبائی نائب صدر محمد صادق بگٹی عبدالکریم، منتخب صدر سبی زون محمد صلاح سیلاچی ، کچھی کے صدر میر بیگ بنگلزئی بلوچستان لیبر فیڈریشن سبی زون کے صدر طاہر وکٹر، پی ایچ ای ایمپلائز یونین کے صدر شاہ نواز چانڈیہ ، ایریگشن ایمپلائز یونین سبی کے صدر حاجی جمعہ خان خجک ، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر سید یعقوب شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری میر عطا ء اللہ مری، زراعت انجینئرنگ ایمپلائز یونین سبی کے جنرل سیکرٹری چاکرخان سیلاچی ، اتحاد معذوران کے آفتاب علی ڈومکی ، نوپ سبی کے جنرل سیکرٹری شان رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے مزدورں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر مل کر جدوجہد کرتے ہوئے اتفاق واتحاد سے ہم اپنے مسائل کو حل کریں گے مقررین نے کہا کہ جب تک ہم متحد ومنظم نہیں ہونگے ہمارے مسائل ومشکلات جوں کے توں ہی رہیں گے ہمیں اتحاد واتفاق سے کام کرتے ہوئے اپنے اپنے محکموں کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کیلئے ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات پر قربان کرنا ہوگا لائیواسٹاک ورکریونین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کو یقین بنایا جائے گارنگ ونسل مذہب سے بالاتر ہوکر مزدور کو مزدورکا بھائی بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ لائیواسٹاک سمیت تمام محکموں میں فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے لائیواسٹاک کے اسسٹنٹ اور کلاس فور کے بے اسکیل کو دوسرے صوبوں کے برابر لایا جائے محکمہ لائیواسٹاک کے میٹر یکولیٹ ملازمین کیمل مین،چوکیدار نائب قاصدڈرائیوزکو اسٹاک اسسٹنت کی پوسٹ پر پروموشن کیا جائے غریب ملازمین کیلئے نئے کواٹرز خستہ حال کواٹروں کی مرمت کی جائے تمام ملازمین کو سالانہ وردیاں سائیکلز موسائیکلز الاؤنس اور ایندھن کی فراہمی ممکن بنائی جائے دیگر مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے بعدازان مہمانوں کو خصوصی یادگاری شیلڈز بھی دیں گئیں ۔

متعلقہ عنوان :