پنجگور ‘پروم میں فرنٹیئر کور بلوچستان اورحساس ادارے کی کامیاب کارروائی

مغوی ایکسئن بازیاب ‘دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اغواء کار ہلاک ‘ایک زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

․کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں فرنٹیئر کور بلوچستان اورحساس ادارے کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں مغوی ایکسئن کو بازیاب کرالیاگیاہے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اغواء کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ شب حساس ادارے اور ایف سی کی جانب سے پنجگور کے علاقے پروم میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2اغواء کار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے کامیاب کارروائی کے نتیجے میں اغواء ہونیوالے ایکسئن نصیب اللہ کو بازیاب کرالیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔