24کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت (ن) لیگی حکومت کی مرہون منت ہے ‘ یہ سب قابل ستائش اقدمات وزیراعلیٰ ثنائ اللہ زہری ‘سینیٹر آغا شہباز خان درانی ‘ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار کی محنت کا ثمر ہے

مسلم لیگ (ن) خضدار کے ترجمان کا جاری کردہ بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) خضدار کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ 24کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مرہون منت ہے۔ یہ سب قابل ستائش اقدمات وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری سینیٹر آغا شہباز خان درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی اور ان کے رفقائ کی محنت کا ثمر ہے۔

خضدار میں دوسری جماعت یا ان کے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے ان منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو اپنے نام پر ظاہرکرنا نہ صرف سمجھ سے بالاتر بلکہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس سے پہلے بھی دیکھا کہ میئر خضدار یا اس کی جماعت نے کیوں خضدار میں خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کی فکر نہیں کی جب ان کی نمائندگی بھی تھی اور ان کو خضدار سے نمائندگی بھی ملی تھی۔

(جاری ہے)

خضدار کی یہ سڑکیں توعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کے شکارتھے۔ خضدار میں فیز ٹو یا اس سے پہلے سڑکوں کی تعمیر میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی جماعت کا اہم و کلیدی کردار ہے۔ اور خضدار کے عوام اس بات کا از خود معترف ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے فیز ٹو یا اس سے پہلے منصوبوں کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انشائ اللہ آئندہ بھی خضدار اور اس کی تحصیلوں میں اربوں روپے کے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) خضدار میں قابل ستائش اور تاریخی اقدامات اٹھانے جارہی ہے جس کو لوگ مدتوں یاد رکھیں گے۔ بلاوجہ ترقیاتی منصوبوں کو اپنے نام پر ظاہرکرنا یا عوام کی ہمدردی حاصل کرنا ناقابل فہم منطق ہے۔

متعلقہ عنوان :