میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد 10روزہ دورہ چین پر (کل )روانہ ہونگے

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کل بروز اتوار دس روزہ دورہ پر چین روانہ ہونگے جہاں وہ مختلف معاہدات میں بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ چین میں اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے حوالے سے منصوبہ بندی اور پیش رفت و علاقائی ترقی پر اس کے پڑنے والے اثرات سے متعلق آگاہی حاصل کی جائیگی۔چین کے دورے پر جانے والے وفد کی قیادت گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :