پاکستان میں ہنر مند نسل کی تربیت سے پاکستان کی حکومت پر کم کیا جا سکتا ہے ‘پاکستان میں پائی جانے والی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ‘ٹیکنیکل سینٹر خضدار بلوچستان کا ایک قابل فخر تربیت گاہ ہے

جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے پاکستان میں ہنر مند نسل کی تربیت سے پاکستان کی حکومت پر کم کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان میں پائی جانے والی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ٹیکنیکل سینٹر خضدار بلوچستان کا ایک قابل فخر تربیت گاہ ہے جس نے پلمنبگ الیکٹریشن اور کمپیو ٹرکے بنیادی تربیتی کے لئے سینکڑوں نوجوانوں کو تیار کیا ہے حکومت ایسے اداروں کی حو صلہ افزائی کے ہر ممکن اقد امات کرے تاکہ یہ ادارے اپنی افادیت کو مزید بہتر طریقہ سے جاری رکھ سکیں ان خیا لات کااظہار رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین خضدارٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خضدار میں وزیر ا عظم ٹریڈ کے حوالے سے زونل اسکیل کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے دیگر مہمانوں ا۔

(جاری ہے)

نیوٹک کی طرف سے ڈ ا ئر یکٹر جنرل آف پاکستان عبدالطیف جے کے، بینظیر وومن سینٹر خضدار کے منیجر و ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان میڈم جہاں آرا تبسم ، وزیر اعظم پروگرام خضدار کے کوارڈینیٹر عالم فراز ، ڈائریکٹر نزیر احمد بلوچ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مقامی نوجوانوں میں صلاحیتوں کا کوئی فقدان نہیں ہے لیکن ہمارے نو جو انوں کو اپنی صلاحیتوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ان صلاحیتوں جلا بخشنے کے لئے ٹیکنیکل سینٹروں کی ضرورت ہے مرکزی حکومت نے وعدہ کیا تھا کی سی پیک کے منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پورے بلوچستان میں ٹیکنکل سینٹر بنائے جائیں گے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت اپنے وعدہ کے مطابق بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف ہنرمندی کی تربیت سینٹر بنائے تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبائ میں کیش انعامات اور اسناد تقسیم کیئے اس کمپٹیشن میں خضدار، قلات، نال اور پنجگور کے ٹرینیر نے حصہ لیئے۔

جس میں خضدار کے طلبائ نے کامیابی حاصل کی۔ اس حوالے سے فرسٹ پوزیشن پر آنے والے کو پچیس ہزار روپے کیش ، سیکنڈ پوزیشن پر آنے والے کو بیس ہزار روپے اور تھرڈ پوزیشن پر آنے والے کو پندرہ ہزار روپے نقد اور اسناد دیئے گئے۔ پروگرام کے آخر میں کوارڈینیٹر عالم فراز مینگل نے تمام پوزیشن ہولڈر طلبائ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خضدار کے عوام میں شعور و آگاہی و لوگوں کو ہنر مند بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

جسکی وجہ سے اسکیل کمپٹیشن میں خضدار کے طلبا نے تینوں ٹریڈز میں پوزیشن لئے۔ انہوں نے امید ظاہر کیا کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی خضدار کے عوام کو وزیر اعظم پروگرام فراہم کیا جائیگا۔ اور آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیئے۔