ْ اٹھارہ کروڑ عوام عافیہ کے وارث ہیں، حکمران قوم کی بیٹیوں کو لاوارث نہ سمجھیں، عذرا امجد

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)یہ بات کتنی عجیب ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے حکمرانوں سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ حکمران اپنی اور قوم کی بیٹیوں کے درمیان فرق کررہے ہیں۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی بیٹی مریم کی طرح عافیہ کو بھی تحفظ دیں۔قوم کی بیٹیوں کو لاوارث نہ سمجھیں،ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب پر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کی انچارج عذرا امجد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس کا کوئی نہیں ہوتا، اس کاخدا ہوتا ہے۔ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام عافیہ کے وارث ہیں۔ ہم عافیہ کی وطن واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

حکمران اور ارباب اختیار اپنا آئینی اور قومی فریضہ ادا کریں۔عوام کو لاوارث نہ سمجھیں۔عافیہ رہائی کیمپ اور مظاہرے کے شرکائ نے حکومت سے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 56 ویں دن بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد،ساجدہ پروین، کلثوم نواز، بسمہ ہارون، ارم حنیف، مہرالنسائ ، نوراسلم، نجمہ ابراہیم، فوزیہ ابراہیم، امیر بی بی، تسلیم غلام رسول، عابدہ پروین،عدنان بھٹی، امام حسین ہمدم و دیگرنے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔