اشتعال انگیزتقاریرکیس کی سماعت،میئر کراچی کی ضمانت منظور

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرکیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید نے موقف دیا کہ ہمیں سندھ ہاییکورٹ نے آپ کے روبروپیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اس مقدمے میں وسیم اخترکوگرفتار نہیں کیاگیا۔ جس پر عدالت نے مقدمہ نامزد مئیر کراچی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 25ہزارکے مچلکے جمع کرانیکاحکم دے دیا۔

عدالت نیرؤف صدیقی کی ضمانت میں یکم دسمبرتک توسیع کردی۔۔

(جاری ہے)

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں ایم کیو ایم کے رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ملزمان میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی سمیت بائیس رہنما شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کوئی رہنما ملک سے فرار نہیں ہوا۔ایم کیو ایم کسی جرائم پیشہ شخص کے پیچھے کھڑی نہیں ہوگی۔

میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی میں صرف ایک مقدمہ رہ گیا۔سولہ نومبر کو جیل سے باہر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ عدالت کریگی۔وسیم اختر اڑتیس مقدمات ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔دہشتگردوں کے علاج معالجے اور سہولت فراہم کرنے سے متعلق مقدمے میں وسیم اختر جیل میں ہیں۔مقدمات کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :