جی سی یو میں غیر ملکی ماہرین کیلئے کلچرل ایوننگ کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں شعبہ سیاسیات اور چائنہ سٹڈیز سینٹر کے زیرِ اہتمام منعقدہ’’ انٹر علاقائی روابط:جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء‘‘ کے موضوع پرعالمی کانفرنس استاد اشرف شریف خان کی ستار پر شاندار پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر۔کانفرنس کے اختتام پر منعقدہ کلچرل ایوننگ میں18ممالک کے 41سے زائد غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر استاد اشرف شریف خان نے جرمن آرٹسٹ وکٹر مارون کے ساتھ الیکٹرونک انسٹرومنٹس پر ستار کا فیوژن بھی پیش کیا۔نامور گلوکار شفقت امانت علی خان کلچرل ایوننگ کے مہمان خصوصی تھے ،جبکہ تقریب سے کانفرنس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر استاد حامد علی خان کے بیٹے انعام علی خان نے بھی پرفارم کیا،جبکہ طلباء نے بھی علاقائی رقص پیش کیئے،ان علاقائی رقص میں غیر ملکی ماہرین نے بھی طلباء کا ساتھ دیا۔