وزراء جھوٹ بول کر شریف خاندان کے کالے کرتوتوں کو نہیں چھپا سکتے‘سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزراء جھوٹ بول کر شریف خاندان کے کالے کرتوتوں کو نہیں چھپا سکتے،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کے لئے کام کریں، کوئی طاقت اب وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس کے خلاف آواز اُٹھانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔