حکومت کی گڈ گورننس صرف میڈیا پر نظر آتی ہے زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے‘عابد حسین صدیقی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نیپرا نے وزیر اعظم کے لوڈشیڈنگ سے متعلق تمام دعوئوں کو خاک میں ملا دیا ہے مسلم لیگ (ن) سمجھتے ہے کہ جیسے انتخابات سے پہلے دعوئوں وعدوں سے انتخاب جیت لیا تھا شاید اس طرح لوگوں کے دل بھی جیت لے گی لیکن عوام باشعور ہیں وہ ن لیگ کے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت کی گڈ گورننس صرف میڈیا پر نظر آتی ہے زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہے۔ عوام بھوک اور افلاس کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ بیروزگاری کے فتنے نے نوجوانوں کر جرائم پیشہ بنا دیا ہے۔ ڈکیتی، راہزنی اور چوریوں سے بچنے کے لئے لوگ گھروں تک محسور ہو کر رہ گئے ہیں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی ہے عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔