پی ٹی آئی کا 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

متنازع وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ نہیں جا سکتے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ متنازع وزیراعظم کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ نہیں جا سکتے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں 17 نومبر کو پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کی سینئرقیادت سمیت قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر قانونی ماہرین نے 15نومبر کو سپریم کورٹ میں کیس کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ قومی دولت سے شریف خاندان کے ذاتی کاروبار چل رہے ہیں، سزا کے خوف سے دونوں بھائیوں کی دوڑیں لگی ہیں، مزید جھوٹ سامنے آنے پر جھوٹ بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواشریف نے خفیہ سلطنت قائم کر رکھی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان جلد پانامہ لیکس کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔عمران خان نے سینئر قیادت سے مشاور ت کے بعد ترک وزیر اعظم اردوان سے بھی ملاقات کافیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :