ٹریکٹر ٹرالی سے ایک شخص جاں بحق‘ متعدد زخمی

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:10

گوجرانوالہ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ٹریفک حادثات کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر معمر شخص جاں بحق ،جبکہ متعدد افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ، بتایا گیا ہے کہ کوٹ اسحاق میں ساٹھ سالہ نامعلوم شخص سڑک عبور کرنے لگا تو اس دوران اسے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے معمر شخص کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں شکور، یحییٰ، افضال، بشارت، ریحان، احمد، طلحہ، نعمان اور شفقت و غیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :