پارکنگ پلازہ کو جلد مکمل کر کے عوام کی سہولت کے لیے کھولا جا ئے گا، ڈی سی او

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:10

گوجرانوالہ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے اچانک پارکنگ پلازہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پرانہوں نے کنٹریکٹر اور ڈی او بلڈنگ کوہدایت کی کہ پارکنگ پلازہ کے فنشنگ سمیت دیگر کاموں کو اگلے 10روز کے اندر مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں پینٹ خراب ہو چکا، ٹائل اور پتھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہا ں فوری مرمت کا کام کروایا جائے ڈی سی او نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کو جلد مکمل کر کے عوام کی سہولت کے لیے کھولا جا ئے گا جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے‘ پارکنگ پلازہ کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام مستفید ہو گی بلکہ حکومت کو اس مد میں بھاری ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

انہوں نے کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ خود اگلے 10روز سائٹ پر موجود رہے اور پارکنگ پلازہ کے تمام حصوں پر جہاں کام باقی ہے وہاں مزدور لگائے جائیںتا کہ باقی کام کو مکمل کیا جا سکے ۔