نیشنل بینک نے 13ویں سٹیٹ بینک گورنرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:10

ملتان۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) نیشنل بینک نے حبیب بینک کو شکست دیکر 13ویں سٹیٹ بینک گورنرز کپ انٹربینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میچ انضمام الحق سپورٹس گرائونڈ میں کھیلاگیا۔نیشنل بینک نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیا۔حبیب بینک نے مقررہ20اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک نے دووکٹوں کے نقصان پر17.4اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

جنید اقبال کو میچ آف دی میچ قراردیاگیا۔قبل ازیں ملتان بینکرز کلبIIاور ریجنل چیف IIکے مابین نمائشی میچ کھیلاگیا جس میں ریجنل چیف نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ اوورز میں 54رنز بنائے۔بینکرز کلب نے پانچ اوورز میں ہی دووکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔بعدازاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :