بچوں کے اند ر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میںاساتذہ کا اہم کردا رہے، ڈی سی او

ہفتہ 12 نومبر 2016 19:10

بھکر۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)بچوں کے اند ر چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میںاساتذہ کا اہم کردا رہے، ضلع بھکر کے بچوں کا ٹیلنٹ لاہورسمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں کے بچوں سے کسی صورت کم نہیں، جلد ہی گرلز ایلمنٹری سکول شہانی میں سکینڈ شفٹ کا آغاز کردیا جائے گا ، یہ بات ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے گرلز ایلمنٹری سکول شہانی میں بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی اوایجوکیشن ملک محمد اشرف اعوان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید لیاقت علی گیلانی ، ڈی ٹی ایس سی ہیڈ ملک حسین بخش،شاہد خان شہانی ، سکندر خان شہانی، قلب عباس خان شہانی، ڈی ٹی ای ملک عبد الرحمن اولکھ ، ڈی ای او زنانہ مسز صابرہ سلطانہ ، ڈپٹی ڈی ای او صوفیہ نورین ، شہلہ یاسمین ، ثریا مسعود اورا ی ای اوز بھی شامل تھیں اس کے علاوہ مختلف سکولوں کی ہیڈ مسٹریس اور سکول کے بچے بھی موجود تھے ، ڈی سی اونے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھکر کی مٹی تعلیمی لحاظ سے بہت ذرخیز ہے اوریہاں کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، ہمارے کچے کے علاقہ کے بچوں میں جوٹیلنٹ ہے جو پنجاب کے کسی بڑے شہر کے بچوں سے کم نہیں انہوں نے اساتذہ کی بھی تعریف کی جنہوں نے اپنی محنت کے ذریعے اپنے بچوں کو اس مقام تک پہنچایا اور ان کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا اس موقع پر انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کی کاوش کو بھی سراہا کہ وہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اپنے ڈیپارٹمنٹ کو آگے بڑھانے میں عملی اقداما ت اٹھا رہے ہیں۔