نوشہرہ ،ْ ریور ویو ریسٹورنٹ نوشہرہ پر چھاپہ ،ْ غیرمعیاری خوراک کی فروخت پر بھاری جرمانہ سمیت فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:58

نوشہرہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ صارفین اشفاق احمد غازی نے اپنے عملے اور پولیس کے ہمراہ دریائے کابل کے کنارے واقع ریور ویو ریسٹورنٹ نوشہرہ پراچانک چھاپہ مارا جس کے دوران مہنگے داموں غیرمعیاری خوراک اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو بھاری جرمانہ کرکے ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ غیرمعیاری خوراک کو ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو عرصہ دراز سے عوام کی طرف شکایات مل رہی تھیں کہ دریائے کابل کے کنارے واقع فش مارکیٹ جی ٹی نزد پولیس لائن کے مقام پر ریور ویو نامی ریسٹورنٹ سمیت تمام ہوٹلوں میں غیرمعیاری کھانا ،ْباسی مچھلی اور کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس سے عوام غیرمعیاری خوراک کھانے سے موذی امراض خصوصاً پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،ْ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :