جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:58

نوشہرہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل اس سلسلے میں ضلعی امیر حاجی انوارالسلام کی زیرصدارت جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کی ضلعی مجلس شوریٰ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر میں تنظیمی نظام کو فعال بنانے کیلئے ذمہ داران کا تقرر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے فیصلے کے مطابق رافت اللہ جنرل سیکرٹری، نائب امراء میں حاجی عنایت الرحمن، مولانا سمیع الرحمن یوسفی، خان آیاز خان، عبداللہ، ارشد انور، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میں یاسر اعجاز کاکاخیل، نازد علی، محمددرویش، راشدانور، سیکرٹری اطلاعات افتخاراحمدخان، اقلیتی ونگ کے صدر شیام بابو، اتحاد العلماء صدر مولانا مصباح الرحمن یوسفی، جبکہ ضلعی ناظم دفتر مولانا عبیدالرحمن کا انتخاب کیاگیا اجلاس کے بعد باران رحمت کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :