پاکستان اکادمی ادبیات کے زیراہتمام دو روزہ ہفتہ وار کتاب بازار اختتام پذیر

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان اکادمی ادبیات کے زیراہتمام دو روزہ ہفتہ وار کتاب بازار ہفتہ کو یہاں اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اکادمی ادبیات کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ کتب بینی کے شوق کو اجاگر کرنے کیلئے باقاعدگی سے ہفتہ وار کتاب بازاروں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کتاب بازار میں جڑواں شہروں کے کتب فروش، پبلشرز کے سٹال لگائے جارہے ہیں اور مختلف موضوعات پر مشتمل کتب نمائش اور فروخت کیلئے رکھی جارہی ہیں۔ آئندہ کتاب بازار اگلے جمعہ کو لگے گا۔

متعلقہ عنوان :