روٹری کلب آف لاہور کے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:57

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) روٹری کلب آف لاہور سٹی کا خصوصی اجلاس ڈیفنس کلب ڈی ایچ اے منعقد ہواجس کی صدارت صدر کلب رضوان احمد نے کی جبکہ اس موقع پر سابق ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ کنیرڈ کالج پروفیسر روبینہ، ممتاز دانشور شاہد مجید، جیولری ڈیزائنر مدیحہ احسان، صدارتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ ہم تنظیم ،تعلیم، صحت، ادب، ثقافت، کھیل اور دیگر شعبہ جات پر بھر پور کام کر رہے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لیے مہم جاری ہے اور کئی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر مقصود چغتائی نے صدر محفل رضوان احمد کو اپنی کتاب پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :