چوبیس گھنٹوں کے دوران 32مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے،ترجمان پولیس

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:57

فیصل آباد۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن32مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 32مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 25 اشتہاری مجرمان ،07ٹارگٹ ایفنڈرزشامل ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 06 عدد پسٹل، ایک عددرائفل،ایک بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں2768 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :