لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آبادکے وکلاء کی ہفتہ کو دوسرے روز بھی ہڑتال

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے فیصل آبادکے وکلاء کی ہفتہ کو دوسرے ..
فیصل آباد۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتہ کو دوسرے روز بھی مکمل احتجاجی ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جبکہ کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :