مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال سچے عاشق رسول تھے،ڈاکٹر اقبال احمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

پاکپتن۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) مفکر پاکستان حکیم الامت علامہ محمد اقبال سچے عاشق رسول تھے ۔ اُنکے پیغام و افکار کی پیروی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے، ان خیالات ڈاکٹر اقبال احمد صدر انجمن اصلاح معاشرہ پاکپتن شریف نے یوم اقبالؒ کے موقع پر جامعہ فرید سکول میں منعقدہ ایک تقریب میں خطبہ ء صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقبالؒ جیسا باکمال بننے کے لئے ہمارے نوجوانوں کو اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں حصول علم پر مرکوز کرنا ہونگی کیونکہ جو قومیں اپنا تعلق تعلیم و تحقیق سے جوڑ لیتی ہیںترقی و خوشحالی ان کا مقدر بن جاتی ہے، ڈاکٹر اقبال احمد صدر انجمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے جس مقصد کے حصول کے لیے قیام پاکستان کا خواب دیکھا تھا پاکستانی قوم سالوں بعد بھی اس کی تعبیر سے محروم ہے انہوں نے کہاکہ مصّور پاکستان کے افکارو نظریات اور تعلیمات کی روشنی میں نئی نسل کے عملی کردار کی ادائیگی وقت کا اہم تقاضہ ہے انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کے دن ہمیں تجدید عہد کرتے ہوئے علامہ اقبال کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق پوری قوم کو متحد ہو کر ملک پاکستان کو کشور حسین بنانے کے لیے اپنا مذہبی و قوم فریضہ ادا کرنا ہوگا۔