چشتیاں، کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:54

چشتیاں۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدائت پر کاشت کاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی کے کاشت کاروں کو سمارٹ فون بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے جس میں ربیع کے لیے پچاس ہزار روپے فی ایکٹر تک قرضہ اور خریف کے لیے چالیس ہزار فی ایکٹر قرضہ دیاجائے گا ،اس مقصد کے لیے ضلع بہاول نگر میں آٹھ نومبر تک 66993 ای پاس بک کے ٹوکن جاری کیے گئے ہیں جبکہ 6056 پاس بکس کی انٹر ی کی جاچکی ہے ،ضلع بھرمیں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بلا سود قرضے کی رجسٹریشن دوپہر ایک بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری ہے جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15نومبر ہے۔