ڈی پی او کا تھانہ صدر میں فرنٹ ڈیسک کی تعمیر اور ریسکیو 15 کا دورہ

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

چنیوٹ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نے صحافیو ں کے ہمراہ تھانہ صدر میں فرنٹ ڈیسک کی تعمیر اور ریسکیو 15 کا دورہ کیا،اس موقع پر تعمیراتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،ڈی پی او نے بتایا کہ چنیوٹ کے تمام تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور انشاء اللہ بہت جلد تمام تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک فنکشنل ہو جائیں گے،فرنٹ ڈیسک کے قیام سے تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی آئے گی اور لوگوں کی بروقت اور بہتر انداز میں داد رسی ممکن ہوگی،فرنٹ ڈیسک،ایس ایچ او اور محرر کے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو 15 کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کرنے پر پولیس کے ریسپانس کو مانیٹر کیا جائے گااور فیڈ بیک سروس سے کالر کو کال کرکے پولیس کے ریسپانس اور کسی بھی شکایت کے متعلق دریافت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :