نوشہرہ ،ْ ممتاز سکالر پیر مولانا ذوالفقار نقشبندی دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کرینگے

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

نوشہرہ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)روحانی شخصیت اور عالم اسلام کے ممتاز سکالر پیر مولانا ذوالفقار نقشبندی 15نومبر بروز منگل دوپہر بوقت 1:00 بجے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

مولانا درجنوں کتابوں کے مصنف ، نامور سکالر،اور عالمی مبلغ کے طور پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی اس وقت ہر دلعزیز شخصیت ہیں، ان کے اصلاحی اور دعوتی خطبات شوق وذوق اور عقیدت کے ساتھ سنے جاتے ہیں، جامعہ حقانیہ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو اس حوالے سے منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ پیر صاحب 1:15بجے جامعہ حقانیہ کی نئی زیرتعمیر عظیم الشان مسجد میں نماز ظہر پڑھائیں گے، بعد میں دارالعلوم کے دارلحدیث ہال ایوان شریعت میں ان کا خطاب ہوگا۔