صوابی ،ْ آفتاب احمد خان شیر پائو کامختصردورہ صوابی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

صوابی۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پائو نے ہفتہ کے روز صوابی کا مختصر دورہ کیا اس دوران انہوں نے موضع کوٹھا میں قومی وطن پارٹی کے سابق رہنما اور شمع گھی ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر الحاج فضل ودود خان کے ساتھ ان کے بھائی فضل معبود کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔