صوابی ،ْ مانکی کی حدود سے بچے کی نعش برآمد

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51

صوابی۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء)پشاور اسلام آباد موٹر وے کے قریب علاقہ مانکی کی حدود میں تیرہ سالہ نامعلوم بچے کی نعش پولیس نے بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے مانکی کے قریب ایک نامعلوم بچے کی نعش بر آمد کی جسے ملزمان نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا ۔ نعش کو پولیس نے تحویل میں لے کر امانتاً دفنا دیااور مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔