منی لانڈرنگ کیس،متحدہ قائد کے خلاف مقدمہ ختم، اسکاٹ لینڈ یارڈ نیضبط شدہ رقم کی واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردیں

ایم کیو ایم قائد سمیت دیگر تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کردیا گیا ہے، برطانیہ کی کرا?ن پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر مقدمہ بند کیا گیا ہے، آئندہ اس مقدمے میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور جلد ضبط شدہ رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا جائیگا، برطانوی پولیس کا ایم کیو ایم لندن کو خط

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:49

منی لانڈرنگ کیس،متحدہ قائد کے خلاف مقدمہ ختم، اسکاٹ لینڈ یارڈ نیضبط ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے مقدمے کو ختم کرتے ہوئے ان کی ضبط شدہ رقم کی واپسی کے لیے تیاریاں شروع کردیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کرا?ن پراسیکیوشن سروس کے مشورے کے بعد بانی متحدہ الطاف حسین سمیت دیگر 6 افراد کے خلاف تحقیقات ختم کرتے ہوئے الطاف حسین کے گھر سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی رقم کی واپسی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سمیت دیگر تمام افراد کے خلاف بھی کوئی تحقیقات نہیں کی جارہیں اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن کے وکیل کو موصول ہونے والے برطانوی پولیس کے خط میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی کران پراسیکیوشن سروس کے مشورے پر یہ مقدمہ بند کیا گیا ہے، آئندہ اس مقدمے میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور جلد ضبط شدہ رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

برطانوی پولیس کی تصدیق سے پہلے ہی خبر سامنے آچکی تھی کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ختم کردیا گیا ہے، مگر برطانوی پولیس نے اب اس کی باقائدہ تصدیق کردی۔چار سال قبل 2012 میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ اور الطاف حسین کے مکان پر چھاپا مارا تھا، جس دوران پولیس کو الطاف حسین کے مکان سے پانچ لاکھ پانڈ کی نقد رقم ملی تھی، جس کے بعد الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے 6 رہنما?ں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس گزشتہ چار سالوں سے اس بات کی تصدیق کر رہی تھی کہ الطاف حسین کے گھر سے ملنے والی اتنی بڑی نقد رقم کہیں جرائم کے ذریعے تو حاصل نہیں کی گئی یا اس رقم کو کہیں غیر قانونی کاموں میں تو خرچ نہیں کیا جائیگا اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گزشتہ چار سالوں کے دوران منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے 6 افراد کو گرفتار کیا جبکہ اس سلسلے میں 28 لوگوں سے تفتیش کی گئی، الطاف حسین کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں پولیس اسٹیشن جانا پڑا تھا اور دوران تفتیش اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ساتھ اور نارتھ لندن کی 9 ملکیتوں کی تلاشی بھی لی تھی۔

تاہم حال ہی میں برطانیہ کی کرا?ن پراسیکیوشن سروس نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مقدمے کی کارروائی آگے چلانے سے انکار کیا، عدالت نے پولیس کو مقدمہ ختم کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد پولیس نے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم لندن کے جن 6 رہنما?ں کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ختم کیا، ان میں ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما محمد انور بھی شامل ہیں۔