اٹک‘باران رحمت کیلئے نماز استسقاء اداکی گئی

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء)باران رحمت کیلئے حمزہ ٹاون گراؤنڈ میں نماز استسقاء اداکی گئی،نماز میںعوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،اُلٹے ہاتھ دعا میں گناہوں سے توبہ اور باران رحمت کیلئے دعائیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری خشک سالی کے باعث آج اٹک شہر میںواقع حمز ہ ٹاؤن میں مولانا مفتی عبد اللہ صاحب کی امامت میں نماز استسقاء پڑھی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی نما ز استسقاء کے بعد دعامیں مولانا مفتی عبد اللہ صاحب نے عوام سے اپنی گناہوں سے توبہ کرنے اوراللہ تعالی کو راضی کرنے کی تلقین کی اور اجتماعی طور پر دعا میں اللہ کے حضور اُلٹے ہاتھ دعا میں گناہوں سے توبہ اور باران رحمت کیلئے دعاکی گئی ۔