Live Updates

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110کا فیصلہ آنے کے بعد اب عمران خان کو سیاسی میدان سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے

ْمسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور محمد علی بخاری کا مشترکہ بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکریٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110کا فیصلہ آنے کے بعد اب عمران خان کو سیاسی میدان سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ،کیونکہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے ہر جلسہ میںیہی بات کہتے رہے ہیں کہ (ن) لیگ کی ایک او ر وکٹ گرنے والی ہے مگر الحمد اللہ وہ وکٹ محفوظ ہے تا ہم ان کی سیاست کا مورال ضرور گر گیا ہے اور لوگ یہ بات سمجھنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ عمران خان کی سیاست بالکل فضول اور تنقید برائے تنقید کے سوا کچھ بھی نہیں ،یہ گزشتہ 3برسوںسے عوام کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں ،انہوںنے کہا کہ ملک کو بدترین بحرانوںمیں مبتلا کر کے اقتدار (ن) لیگ کے حوالے کیا گیا مگر میاںنواز شریف نے ہر بحران کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور انتہائی ذہانت کے ساتھ ان بحرانوں کا خاتمہ کیا ،آج ملک بھر میں توانائی بحران تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ترقیاتی کام ہر سطح پر ہو رہے ہیں اور لوگ ان کاموںسے بہت خوش ہیں،لیگی رہنمائوں نے مزید کہا دھرنا گروپ جس طرح ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے کا خواہاں تھا وہ تو کسی صورت پورا نہیںہو سکا مگر عوام کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خوا ب ہر قیمت پر پورا ہو گا اور پاکستان دیگر تمام ترقی یافتہ معیشت کی برابری کرسکے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :