Live Updates

سپریم کورٹ سے حلقہ 110مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں آنا حق و سچ کی فتح اور تحریک انصاف کیلئے نوشتہ دیوار ہے‘ریٹرنگ آفیسر ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے بعد اب سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اور انکے حواری صرف قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاںکا بیان

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے حلقہ 110مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ خواجہ آصف کے حق میں آنا حق و سچ کی فتح اور تحریک انصاف کیلئے نوشتہ دیوار ہے،ریٹرنگ آفیسر ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے بعد اب سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اور انکے حواری صرف قوم کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیںمگر ان کے پلے کچھ بھی نہیں ہے ،اس سے قبل ایاز صادق کیس ابہام کی وجہ سے تحریک انصاف کے حق میں چلا گیا تھاتاہم اس مرتبہ ہم نے پوری تیاری کے ساتھ میدان لگایااو رکامیابی حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ جس طرح اس کیس میں تحریک انصاف کے وکلاء کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے اسی طرح اب پاناما لیکس کیس میں بھی ہو گااورعمران خان ،شیخ رشید اور دیگر کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں گے جس کے نتیجہ میں عدالت میاںنواز شریف اور انکی فیملی کو اس کیس سے باعزت بری کردے گی ،اس کے بعد عمران خان کی سیاست کے آگے فل سٹاپ لگ جائے گا،حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ اگر عمران خان اور ان کے دیگر حواری چاہیں تو پاکستان دنوں میں ترقی کر کے چین ،جاپان ،کوریا کی معیشت کے برابر کھڑا ہو سکتا ہے مگر وہ کیوںچاہیںگے کیونکہ اگر ایسا ہو گیا تو پھر تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ،عوام پہلے ہی ان کی منفی سیاست کو رد کر چکے ہیں جو کہ پوری قوم کو نظر آرہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات