Live Updates

موجودہ حکمران کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں ‘انہو ں نے کوئی بھی کا م شروع کیا ہے اس میں کمیشن ضرور رکھا ہے یہ کمیشن کے بغیر چل ہی نہیں سکتے ‘یہ ملک کا واحد وزیرِاعظم ہے جو اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے کر رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق گورنر چوہدری سرور کی وفود سے بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:33

موجودہ حکمران کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں ‘انہو ں نے کوئی بھی ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں انہو ں نے کوئی بھی کا م شروع کیا ہے اس میں کمیشن ضرور رکھا ہے یہ کمیشن کے بغیر چل ہی نہیں سکتے یہ ملک کا واحد وزیرِاعظم ہے جو اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے کر رہا ہے آج تک کسی حکومتی عہدیدار نے اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے نہیں کیے نواز شریف بوکھلا چکے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے پی ٹی آئی اوکاڑہ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فیضان گجر کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتمادہے اور پر امید ہیں کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ عوام کے حق میں ہو گا خبر لیکس نے بھی موجودہ حکمرانوں کی کلی کھو دی ہے اللہ کی لاٹھی بے آوازہے یہ اتنے بڑے قاتل ہیں کہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا اور 100افرد کو زخمی کر دیا گیا یہ کیا امن کے پاس دار ہونگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات