راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،36ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 نومبر 2016 18:28

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی36ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے یاسین سے 1250گرام چرس، اکبر گل سے 1270گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے نوید خان سی1280گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے فقیر حسین سی4910گرام چرس، فقیر حسین اور عامر حسین سی7260گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے محمد اشرف سی2210گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے مسماة ثنا ء سے 1265گرام چرس، عامر حبیب سی1450گرام چرس ،اورنگزیب سی520گرام چرس، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے بابر حسین سی1500گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد احتشام اور انتظار سے 18لیٹر کھلی شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے وسیم سجاد سی01لیٹر کھلی شراب، تھانہ مری پولیس نے ندیم عباسی،انتھونی اور اظہر عباسی سی20لیٹر دیسی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے محسن بشیر سی10بوتل شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے آصف ،ظہیر الحسن ،منیب انور اور ملک دانش سی12بوتل شراب، مسعود،عبدالقدوس اور افضل کو نشہ کی حالت میں گرفتار کرلیا، تھانہ ویسٹریج پولیس نے محمد ابراہیم سی01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ گوجرخان پولیس نے محمد عرفان سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے جمال شاہد سی01عدد رائفل12بور معہ08روند، تھانہ مندرہ پولیس نے عمران عباس سی01عدد پستول9mmمعہ 02روند، تھانہ ویسٹریج پولیس نے نور گل سی01عدد چاقو، تھانہ مندرہ پولیس نے عمران عباس سی01عدد خنجر ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے عطاء الرحمن ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے باغستان کو غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے سلنڈر معہ آلات ری فلنگ ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد کفایت ، تھانہ صاد ق آبا دپولیس نے محمد ریاض کو کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے قابوکرکے ان کے قبضہ سے 10لیٹر پٹرول برآمد کرلیاجبکہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے مکان مالک محمد عرفان ،کرایہ دار نور احمد اور ندیم احمد کیخلاف 11پنجاب کرایہ دار ی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :